دنیا
Time 08 دسمبر ، 2022

بھارت: سرکاری دستاویزات میں مردہ قرار دی گئی بیوہ پینشن کیلئے دردر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور

بیوہ خاتون نے ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا ہے اور محکمہ ریونیو کی بے حسی کی شکایت درج کروائی، غیر ملکی میڈیا/ فائل فوٹو
بیوہ خاتون نے ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا ہے اور محکمہ ریونیو کی بے حسی کی شکایت درج کروائی، غیر ملکی میڈیا/ فائل فوٹو

بھارت: سرکاری دستاویزات میں مردہ قرار دی گئی بیوہ 2 سال سے پینشن کیلئے در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق  گجرولہ کی 62 سالہ رہائشی کملیش دیوی کے شوہر کا انتقال8 سال قبل ہوا تھا  جس کے بعد انہیں ماہانہ 1000 روپے پینشن دی جارہی تھی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، 2 سال قبل سرکاری محکمے ریونیو ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے تصدیق کا عمل کیا گیا جس میں غلطی سے کملیش دیوی کو مردہ قرار دے دیا گیا ،تب سے  اب تک  بیوہ خاتون خود کو زندہ بتانے کیلئے  در در کی ٹھوکریں کھا رہی ہیں جس پر محکمہ کی جانب سے کوئی سنوائی نہیں کی گئی۔

میڈیا رپورٹس میں مزید بتایا گیا ہے کہ  کملیش دیوی نے تنگ آکر حال ہی میں دھنورا سب ڈویژنل مجسٹریٹ کی عدالت سے رجوع کیا ہے اور محکمہ ریونیو کی بے حسی کی  شکایت درج کروائی ہے ساتھ ہی انہوں نے پینشن بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔

مزید خبریں :