10 دسمبر ، 2022
پانڈا ایک ایسا جانور ہے جو اپنی خوبصورتی اور چلبلی، نٹ کھٹ حرکتوں کی وجہ سے لوگوں کی توجہ آسانی سے حاصل کرلیتا ہے اور یہ ہی وجہ ہے کہ اس جانور کی اکثر و اوقات ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل نظر آتی ہیں۔
حال ہی میں ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ننھے اور گول مٹول پانڈا نے اپنے کیئر ٹیکر کی توجہ حاصل کرنے کا ایسا منفرد انداز اپنایا کہ وائرل ہوگیا۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پانڈا کا کیئر ٹیکر اس کے انکلوژر میں موجود ہے اور اس کے کھانے کا انتظام کررہا ہے۔
تاہم پانڈا توجہ حاصل کرنے کے لیے اپنے کیئر ٹیکر کی ٹانگوں سے جا کر لپٹ گیا، جسے وہ اٹھا کر انکلوژر میں دوسری جگہ بٹھا دیتا ہے لیکن پانڈا پھر اپنے کیئر ٹیکر کے پاس آکر دوبارہ سے ایسا ہی کرتا ہے۔
پانڈا کی اپنے کیئر ٹیکر سے محبت اور توجہ حاصل کرنے کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا صارفین کو خوب بھا رہی ہے اور صارفین کی جانب سے پانڈا کے اس معصوم انداز پر محبت کا اظہار کیا جارہا ہے۔