12 دسمبر ، 2022
پاکستان میں امریکی مشن کی جانب سے انگریزی زبان کی تعلیم اور تربیت کے سلسلے میں تین روزہ اوپن (OPEN) انگلش لینگویج ایکسپو 2022 کا انعقاد کیا گیا۔
انگلش لینگویج ایجوکیشن ایکسپو کراچی کی گرینچ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی جس میں 700 سے زائد اساتذہ، پیشہ ور افراد اور طلبہ نے شرکت کی۔
نمائش میں ورکشاپس، پریزنٹیشنزاور STEAM (سائنس، ٹیکنالوجی، انجینئرنگ، آرٹ اور ریاضی) تعلیم، کھیلوں کی سرگرمیاں کرائی گئیں۔ اس کے علاوہ منیجمنٹ سسٹم کی آن لائن تربیت، آن لائن اور آف لائن اسیسمنٹ سے متعلق موضوعات پر بحث بھی کرائی گئی۔
امریکی سفارتخانہ کے نائب قونصلر برائے شعبہ پبلک ڈپلومیسی جیکلین ڈیلی نے نمائش خطاب سے کہا کہ یہ کانفرنس پاکستانی اساتذہ و طلبہ کو انگریزی کی تعلیم و تدریس میں جدید معلومات و تربیت حاصل کرنے کا غیرمعمولی موقع فراہم کرتی ہے۔
اوپن انگلش لینگویج نمائش میں اساتذہ اور طلبہ کیلئے 60 سے زائد نشستوں کا اہتمام کیا گیا جو انگریزی زبان سیکھنے کے جدید طریقوں پر مشتمل تھے۔
اوپن پروگرام پاس کرنے والی 60 سے زائد خواتین اور امریکی مشن کے مقررین نے نمائش میں حاصل ہونیوالی مہارت و تجربات بھی شیئر کیے۔