پاکستان
07 دسمبر ، 2012

سندھ میں کچھ وزرا اورمشیروں کے قلمدانوں میں رد وبدل

سندھ میں کچھ وزرا اورمشیروں کے قلمدانوں میں رد وبدل

کراچی…وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کچھ وزراء، مشیروں اور معاونین خصوصی کے عہدوں میں ردوبدل یا انہیں قلمدان تفویض کئے ہیں۔وزیر اعلیٰ ہاوس کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق صوبائی وزیر کچی آبادی ندیم احمد بھٹو سے محکمہ اوقاف کا اضافی قلمدان واپس لے کر وزیر اعلیٰ سندھ کی معاون خصوصی شرمیلا فاروقی کو اوقاف کا اضافی قلمدان دے دیا گیا ہے۔صوبائی وزیر آغا تیمور خان کو نئے قلمدان دیء گئے جن میں غیر قانونی تارکین کے معاملات اور لائیو اسٹاک شامل ہیں جبکہ سردار حاجی خان چاچڑ مشیر وزیر اعلیٰ سندھ کو نارکوٹکس کنٹرول کا قلمدان الاٹ کیا گیا ہے۔

مزید خبریں :