پاکستان
07 دسمبر ، 2012

لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا حکم جاری

لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کیلئے کمیشن کے قیام کا حکم جاری

اسلام آباد…سپریم کورٹ نے لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لیے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل پر تحریری حکم نامہ جاری کر دیا ہے۔ سپریم کورٹ نے چار دسمبر کو سماعت کے بعد لال مسجد آپریشن کی تحقیقات کے لئے وفاقی شرعی عدالت کے سینئر جج شہزادو شیخ پر مشتمل جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کا فیصلہ دیا تھا جو 45 دنوں اپنی رپورٹ سپریم کورٹ کو بھجوائے گا۔ کمیشن 2جولائی سے 12 جولائی 2007 کے درمیان لال مسجد اور جامعہ حفصہ میں ہونے والے واقعہ کی وجوہات معلوم کرنے کے ساتھ ساتھ اکٹھے کیے گئے مواد کی بنیاد پر ذمہ داری کے تعین کے امکان کا بھی جائزہ لے گا۔ کمیشن یہ بھی معلوم کرے گا کہ واقعہ میں کتنی خواتین، مرد اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کی ہلاکتیں ہوئیں ، آیا کوئی مرد یا خاتون واقعہ کے دوران مبینہ طور پر لاپتہ ہوئی،اور کیا ہلاک ہونے والوں کی میتوں کی شناخت اور قانونی وارثوں کے حوالے کی گئیں۔ کمیشن تحقیقات کرے گا کہ متاثرین کے قانونی وارثوں کو معاوضہ ملایا نہیں۔

مزید خبریں :