20 فروری ، 2012
اسلام آباد . . . . . سینیٹ میں 20 ویں ترمیم کی 6 شقیں منظور کرلی گئیں، بل کی پہلی خواندگی مکمل ہوگئی، شق وار منظوری کا عمل جاری ہے۔ قومی اسمبلی سے منظوری کے بعد سینیٹ میں بھیجی گئی 20 ویں آئینی ترمیم کی پہلی خواندگی مکمل کرلی گئی جبکہ سینیٹ نے بل کی 6 شقیں منظور کرلی ہیں ۔ سینیٹ میں 20 ویں آئینی ترمیم کی شق وار منظور ی کا عمل جاری ہے۔