14 دسمبر ، 2022
وزیراعظم شہباز شریف سے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے دو رکنی وفد نے ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ایم کیو ایم وفد میں کنوینر خالد مقبول صدیقی اور ڈپٹی کنوینر وسیم اختر شامل تھے جبکہ گورنر سندھ کامران ٹیسوری بھی ملاقات میں شریک ہوئے۔
ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں کراچی میں نئی حلقہ بندیوں اور بلدیاتی الیکشن پر بات ہوئی اور وفد نے ایم کیو ایم پیپلزپارٹی معاہدے پر عمل درآمد نہ ہونے سے وزیراعظم کو آگاہ کیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے وزیراعظم کو یاد دلایا کہ معاہدے پر ان کے بطور گواہ دستخط ہیں۔
ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے ایم کیو ایم وفد کو یقین دلایا کہ وہ اس پر آصف زرداری سے بات کریں گے۔