16 دسمبر ، 2022
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسپیکر قومی اسمبلی کو لکھا گیا خط قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کو موصول ہوگیا۔
وائس چیئرمین پاکستان تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی جانب سے اسپیکرقومی اسمبلی کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ تحریک انصاف کے فیصلے کے خلاف محض چند ممبران کا استعفیٰ قبول کیا گیا، وقت ضائع کیے بغیر ہمارے ارکان کے استعفے منظور کیے جائیں۔
خط میں کہا گیا ہے کہ پارلیمان میں سب سے بڑی جماعت کی غیرموجودگی میں قانون سازی پربھی سوالیہ نشان ہے۔
خط میں پیشکش کی گئی ہے کہ اگرچہ ہم استعفے جمع کراچکے ہیں لیکن آپ کی تسلی کیلئے دوبارہ پیش ہونے کو تیار ہیں لہٰذا اگلے ہفتے کسی بھی دن اپنی سہولت کے حساب سے ہمیں وقت دیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے استعفوں پر اسپیکر کو خط لکھا گیا تھا۔