Time 18 دسمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی سے ہمارا اتحاد قائم ہے اور انشاء اللہ رہےگا: مونس الہٰی

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہٰی کا کہنا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) سے ہمارا اتحاد قائم ہے اور  انشاء اللہ رہےگا۔

ٹوئٹر پر ایک بیان میں مونس الہٰی کا کہنا تھا کہ ابھی تھوڑی دیر پہلےعمران خان سے ملاقات ہوئی ہے، ہمارا اتحاد قائم و دائم ہے اور انشاء اللہ رہےگا، ن لیگ اپنا ماتم جاری رکھے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کے بیان سے پیدا ہونے والی صورت حال پربات چیت کی گئی۔

ذرائع کے مطابق پرویز الہٰی کے صاحبزادے مونس الہٰی نے والد کے بیان کے حوالے سے اپنے مو قف سے عمران خان کو آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ لاہور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے پرویز الہٰی کا کہنا تھا جب عمران خان جنرل باجوہ کے خلاف بات کر رہے تھے تو مجھے بہت برا لگا۔

ان کا کہنا تھاکہ جنرل باجوہ ہمارے محسن ہیں، محسنوں کے خلاف بات نہیں کرنی چاہیے، جنرل باجوہ کے ان پر بہت احسانات ہیں، احسان فراموشی نہ کی جائے، جنرل باجوہ کے خلاف اب اگر بات کی گئی تو سب سے پہلےمیں بولوں گا، میری ساری پارٹی بولے گی، ہم عمران خان اور  پی ٹی آئی کے مخالف نہیں ساتھی ہیں لیکن اپنے محسنوں کو فراموش نہیں کرسکتے۔


مزید خبریں :