Time 19 دسمبر ، 2022
پاکستان

مسلح افراد کی عملے کو دھمکیاں، چینی کمپنی کا حکومت سندھ سے سکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ

ملیر میں کام کرنے والے عملےکو نامعلوم مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور رقم کا مطالبہ کیا، سکیورٹی فول پروف بنائی جائے: چینی کمپنی کا خط۔ فوٹو فائل
 ملیر میں کام کرنے والے عملےکو نامعلوم مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور رقم کا مطالبہ کیا، سکیورٹی فول پروف بنائی جائے: چینی کمپنی کا خط۔ فوٹو فائل

چینی کمپنی نے مسلح افراد کی جانب سے عملے کو دھمکیاں دینے اور بھتے کا مطالبہ کیے جانے پر حکومت سندھ سے سکیورٹی بہتر بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

بجلی کے ٹرانسمیشن نیٹ ورک کی اپ گریڈیشن پر کام کرنے والی چینی کمپنی کی جانب سے حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ کمپنی ٹی پی 1000 منصوبے میں گرڈ اسٹیشنز اور ٹرانسمیشن لائنز کی تعمیر پر کام کر رہی ہے۔

حکومت سندھ کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع ملیر میں کام کرنے والے عملےکو نامعلوم مسلح افراد نے دھمکیاں دیں اور رقم کا مطالبہ کیا، نامعلوم مسلح افراد منصوبے پر کام کرنے والے سب کانٹریکٹرز سے بھی رقم طلب کر رہے ہیں۔

چینی کمپنی نے حکومت سندھ کو لکھے خط میں کہا کہ پولیس اور رینجرز کو بھی خط لکھ کر آگاہ کر چکے ہیں، ٹرانسمیشن لائن اپ گریڈیشن منصوبے کی سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں۔

مزید خبریں :