19 دسمبر ، 2022
گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے متحدہ قومی موومنٹ(ایم کیو ایم)، پاک سرزمین پارٹی اور فاروق ستار کے گروپوں کو آپس میں ملانے پر کام شروع کردیا۔
ذرائع کے مطابق گورنرہاؤس ایم کیوایم پاکستان سے متعلق سرگرمیوں کا مرکز بن گیا اور گورنرسندھ تینوں گروپوں کے رہنماؤں سے مسلسل ملاقاتیں کررہے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ خالد مقبول، فاروق ستار اور مصطفیٰ کمال چند دنوں میں کئی بار گورنرسندھ سے ملے ہیں۔
ذرائع نے بتایا کہ گورنرسندھ نےفاروق ستاراورمصطفیٰ کمال کو ایم کیوایم میں واپسی کی دعوت دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں گروپ ایم کیو ایم کو ایک کرنے پر رضامند ہیں اور متفقہ قیادت پر مشاورت جاری ہے۔