پاکستان
20 فروری ، 2012

سینیٹ نے 20 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

سینیٹ نے 20 ویں آئینی ترمیم کی منظوری دے دی

اسلام آباد … سینیٹ نے 20 ویں آئینی تر میم دو تہائی اکثریت سے منظور کر لی ۔آئینی ترمیم کے بل کی74اراکین نے حمایت اور2ارکان نے مخالفت کی ۔ جماعت اسلامی کے پرفیسر خورشید اورپروفیسر ابراہیم نے 20 ویں آئینی ترمیم کی مخالفت کی ۔قومی اسمبلی20 ویں آئینی ترمیم کی پہلے ہی منطوری دے چکی ہے اب سینیٹ سے منظوری اور صدر زرداری کے دستخط کے بعد یہ آئینی ترامیم قانون کا حصہ ہوں گی۔ترامیم کی منظوری کے بعد وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایوان سے خطاب کرتے ہوئے تمام ارکان اور سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس سے جمہوریت مزید مضبوط ہوگی۔


مزید خبریں :