08 دسمبر ، 2012
لاہور…مسلم لیگ ق کے صدر چودھری شجاعت حسین اور مرکزی رہنما ، نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے حکمرانوں کی لوٹا سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ،الیکشن میں پیپلزپارٹی کے ساتھ انتخابی اتحاد مزید مضبوط ہو گا۔ نارووال سے پنجاب اسمبلی کے نومنتخب رکن عمر شریف،ایم این اے طارق انیس، حاجی عبد الحمیداور دیگر نے چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے ملاقات کی ، ق لیگ کے قائدین کا کہنا تھا کہ خود کو مقبول سمجھنے والے پنجاب کے حکمران احمقوں کی جنت میں بستے ہیں،اُنہیں جلد پتہ چل جائے گا کہ عوام اس بار ان کے جھوٹے وعدوں پر اعتبار نہیں کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں مسلم لیگ ق پہلے سے بھی زیادہ ووٹ حاصل کرے گی۔