20 دسمبر ، 2022
جیونیوزپر 15نومبر 2022 کونشر ہونے والے پروگرام "آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ" پر پری لیٹیگیشن نوٹس جیو نیوز انتظامیہ کو موصول ہوگیا۔
پروگرام نشرکرنے سے پہلے جیو کے متعلقہ شعبے نے نشر کیے جانے والے مواد کی جانچ پڑتال کی اورعمران خان سمیت متعلقہ افراد کو تبصرے کا موقع بھی فراہم کیا۔
جیو نیوز کا پلیٹ فارم عمران خان اور ان کی ٹیم کے لیے اب بھی کھلا ہےکہ وہ اپنےاقتدار کے دنوں سے متعلق الزامات پرموقف دے دیں۔
جیو نیوز واضح کرتا ہےکہ نوٹس پر تصفیےکے لیےکسی سےرابطہ نہیں کیا گیا، سوشل میڈیا پرغلط خبریں پھیلائی جا رہی ہیں۔
جیو نیوز انتظامیہ موصول شدہ نوٹس کا جائزہ لے رہی ہے اور لیگل ٹیموں کے ذریعے اس نوٹس کا نہایت مناسب جواب دیاجائےگا۔