پاکستان
08 دسمبر ، 2012

زرداری، نواز شریف اور عمران عافیہ کو اپنی بیٹی سمجھیں، فوزیہ صدیقی

 زرداری، نواز شریف اور عمران عافیہ کو اپنی بیٹی سمجھیں، فوزیہ صدیقی

لاہور…امریکا میں قید ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا ہے کہ آصف زرداری، نواز شریف اور عمران خان عافیہ کو اپنی بیٹی کیوں نہیں سمجھتے،اُس کی رہائی کے لیے کیا الیکشن جیتنے کا انتظار کر رہے ہیں۔لاہور پریس کلب میں میٹ دی پریس سے خطاب میں ڈاکٹر فوزیہ صدیقی کا کہنا تھا کہ اُن کی سرگرمیوں کا مقصد حکومت پرعوامی دباوٴ بڑھانا ہے تاکہ عافیہ صدیقی کی رہائی کی کوششوں میں تیزی لائی جا سکے، امریکی کانگرس کی سابق رکن سنتھیا مکینی کا کہنا تھا کہ عافیہ نے کوئی غلط کام نہیں کیا ، دہشت گردی کی نام نہاد جنگ کی بھینٹ چڑھی ، انٹر ایکشن کمیٹی کی سربراہ سارہ فلونڈرز کا کہنا تھا کہ عافیہ کی رہائی سے پہلے آئندہ ریمنڈ ڈیوس جیسے لوگوں کو امریکہ کے حوالے نہ کیا جائے،اس موقع پر تحریک انصاف کے رہنما اعجاز چودھری اور دیگر تنظیموں نے عافیہ صدیقی سے اظہار یکجہتی کیا۔

مزید خبریں :