پاکستان
08 دسمبر ، 2012

اقتدار کی خاطر شہرکراچی کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے ،شاہی سید

 اقتدار کی خاطر شہرکراچی کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے ،شاہی سید

کراچی…عوامی نیشنل پارٹی سندھ کے صدر سینیٹر شاہی سید نے کہا ہے کہ اقتدار کی خاطر شہر کو مقتل میں تبدیل کردیا ہے مسلسل بوری بند لاشوں کا ملنا انتہائی افسوس ناک ہے۔اے این پی کے جاری کردہ بیان کے مطابق شاہی سید نے کہا ہے کہ بے گناہ محنت کشوں کو رنگ و نسل کی بنیاد پر اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کیا جارہا ہے۔شاہی سید نے کہا کہ ارباب اختیار قیام امن کے لیے سنجیدہ کوششوں کے بجائے صرف زبانی جمع خرچ سے کام چلارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ ایسا محسوس ہورہا ہے کہ عدلیہ اور الیکشن کمیشن صاف و شفاف انتخابات کے انعقاد کے لیے کوشاں ہیں۔

مزید خبریں :