پاکستان
08 دسمبر ، 2012

کچن کیبنٹ کے غلط فیصلوں نے پنجاب کو جرائم کی آماجگاہ بنادیا ،وسیم اختر

 کچن کیبنٹ کے غلط فیصلوں نے پنجاب کو جرائم کی آماجگاہ بنادیا ،وسیم اختر

لاہور…جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر نے کہاہے کہ کچن کیبنٹ کے غلط فیصلوں نے لاہور سمیت پورے صوبے کو جرائم کی آماجگاہ بنادیا ، شہباز شریف اشتہاری مہم پر اربوں روپے لٹانے کے بجائے عوام کی فلاح پر خرچ کریں۔منصورہ سے جاری بیان میں ڈاکٹر وسیم اختر کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت نے شعبہ تعلیم اور صحت کو مکمل نظر انداز کرکے11ارب روپے سڑکوں اور پلوں پر خر چ کردیئے جبکہ سماجی ترقی کے شعبوں پر صرف4ارب روپے خرچ کیے ، ان کا کہنا تھا کہ لاہور سمیت پورا صوبہ پولیس اسٹیٹ بن چکا ہے، چوری،ڈکیتی،راہزنی،اغوا برائے تاوان،قتل ا ور غارت گری کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔

مزید خبریں :