اسٹیک ہولڈرز انا ایک طرف رکھ کر عظیم ترقومی مفاد مدنظر رکھیں: صدر مملکت

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

اسلام آباد: صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا ہےکہ اسٹیک ہولڈرز  انا اور انتہائی رویہ ایک طرف رکھ کر عظیم ترقومی مفاد مدنظر رکھیں، سیاسی استحکام اور پالیسیوں کا تسلسل ضروری ہے، یہ اقتصادی استحکام کی کنجی ہے۔

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے تعلیمی دورے پر آئے کیڈٹ کالج کوہلو (بلوچستان) کےکیڈٹس نے ملاقات کی۔

صدر مملکت نےکہا کہ سیاسی قیادت کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے ساتھ نچلی سطح پر روابط بڑھانےکی ضرورت ہے ، ریکوڈک سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کو مختصر عرصے میں خوشحال بناسکتے ہیں۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ اقربا پروری اور بدعنوانی کا خاتمہ، میرٹ اور شفافیت کا فروغ قوم کی تعمیر کے لیے ضروری ہے ۔ ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنا ، ذاتی مفادات اور انا کو ترک کرنا چاہیے، سیاسی استحکام اور  پالیسیوں کا تسلسل مالی ، سماجی اور اقتصادی استحکام کے حصول ، تجارت اور سرمایہ کاری کے فروغ کی کنجی ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز  اپنی انا اور انتہائی رویےکو ایک طرف رکھیں، عظیم تر قومی مفاد کو مقدم رکھیں۔

مزید خبریں :