22 دسمبر ، 2022
کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ اور ضیاء الدین احمد روڈ انٹرسیکشن پر پیپلزپارٹی کے مظاہرے کی وجہ سے کئی گھنٹے ٹریفک جام رہا۔
پیپلزپارٹی کی جانب سے لیاری اور ملحقہ علاقوں میں بجلی اورگیس کی عدم فراہمی پراحتجاج کیا گیا۔
مظاہرے کے باعث آئی آئی چندریگرروڈ، ایم آر کیانی روڈ، دین محمد وفائی روڈ پرٹریفک کی روانی متاثر رہی اور لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔
اس دوران آئی آئی چندریگر روڈ اور ضیاء الدین احمد روڈ کے ٹریفک کو متبادل راستوں پر بھیجا جاتا رہا۔
بعد ازاں پیپلزپارٹی نے کے الیکٹرک کے دفتر کے باہر احتجاج ختم کردیا اور مظاہرین شاہین کمپلیکس سے منتشر ہوگئے۔