Time 22 دسمبر ، 2022
پاکستان

جنرل باجوہ کے مبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک کا معاملہ، تین ملزمان ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) سےسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کےمبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی— فوٹو: فائل
اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) سےسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کےمبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی— فوٹو: فائل

اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس میں فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر ) سےسابق آرمی چیف جنرل (ر) قمرجاوید باجوہ کےمبینہ ٹیکس ڈیٹا لیک ہونے کے معاملے کی سماعت ہوئی۔

ملزمان شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف کو اسپیشل مجسٹریٹ عمر شبیرکے رو برو پیش کیاگیا۔

ملزمان کے وکلاء اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے۔  عدالت نے تینوں ملزمان کا دو روزکا ریمانڈ منظور کرتے ہوئے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔

دوران سماعت تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزم شہزاد نیاز نے دیگر دو شریک ملزمان کو پیسے کے عوض ریکارڈ بیچا، شریک ملزمان نے ایف بی آر کا ریکارڈ صحافی کو فروخت کیا۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ  ملزم ارشد نےصحافی کو ڈیٹا دینے کے بعدموبائل فون پھینک دیا، ملزمان شہزاد اور عدیل نے بھی موبائل فون سے ڈیٹا ڈیلیٹ کردیا، تینوں ملزمان کے موبائل فارنزک کیلئے بھجوا دیے ہیں۔

مزید خبریں :