Time 21 نومبر ، 2022
پاکستان

آرمی چیف کی ٹیکس تفصیلات لیک ہونیکا کا معاملہ، وزیر خزانہ کا ایف بی آر کو فوری تحقیقات کا حکم

وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو فائل
وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ فوٹو فائل

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے پر وزارت خزانہ نے سخت نوٹس لے لیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور ان کے خاندان کی ٹیکس تفصیلات غیر قانونی طور پر لیک ہونے کے معاملے کا سنجیدگی سے سخت نوٹس لیا ہے۔

اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے ٹیکس تفصیلات لیک ہونے کو قانون کی واضح خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایف بی آر کو معاملے کی فوری طور پر تحقیقات کرنے کا حکم دیا ہے۔

وزیرخزانہ نے 24گھنٹے میں وزیراعظم کے مشیر ریونیو طارق پاشا کو ذمہ داروں کا تعین کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ جس نامعلوم ذمہ دار نے یہ اطلاعات لیک کیں یہ اس کی سنگین غلطی ہے، طارق پاشا ذاتی طور پر اس معاملے کی فوری انکوائری کریں۔

مزید خبریں :