09 دسمبر ، 2012
کراچی …کراچی کے علاقے اورنگی ٹاوٴن ، گلستان جوہر اور لیاقت آباد سے پولیس مقابلوں کے بعد پانچ ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ ایک ملزم فرار ہوگیا۔پولیس کے مطابق لیاقت آباد کے علاقے میں سپرمارکیٹ تھانے کی پولیس نے قبرستان کے قریب چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،پکٹرے جانے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ ،چھینئے گئے موبائل فونز اور موٹر سائیکل بھی ملی ہے،اورنگی ٹاوٴن کے علاقے میں تھانہ پاکستان بازار کی حدود میں پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا،گرفتار ملزمان کی شناخت محمد جمال اور عبدالطیف کے نام سے ہوئی ہے،ملزمان کے قبضے سے چھینئی گئی موٹر سائیکل،اور 2 ٹی ٹی پستول بھی برآمد کرلی گئی ہیں،گلستان جوہر کے علاقے میں پولیس مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا،جبکہ اس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا،ملزم عامر کے قبضے سے ٹی ٹی پستول،چھینی گئی موٹر سائیکل اور موبائل فونز بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔