پاکستان
09 دسمبر ، 2012

جعفرآباد :ڈیرہ اللہ یار میں ڈاکو ہندوڈاکٹر کو لوٹ کرفرار

جعفرآباد :ڈیرہ اللہ یار میں ڈاکو ہندوڈاکٹر کو لوٹ کرفرار

جعفرآباد …جعفرآباد کے علاقے ڈیرہ اللہ یار میں مسلح ڈاکو ہندو ڈاکٹر کے گھر میں گھس کر لاکھوں روپے نقداور طلائی زیورات اور دیگر گھریلو سامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔پولیس ذرائع کے مطابق مسلح ڈاکو جن کی تعداد 5، بتائی گئی ہے۔جو صبح 4، بجے ہندو ڈاکٹر اشوک کمار کے گھر میں داخل ہوئے ،اور ہندو ڈاکٹر سمیت اہلخانہ اور معصوم بچوں کو یرغمال بنا لیا۔ ڈاکووٴں نے 20 ، لاکھ روپے نقد تقریبا ایک سو تولہ سونا، قیمتی گھڑیاں ، موبائل اور دیگر گھریلوں سامان تقریبا ایک کروڑ روپے مالیت کاسامان لوٹ کر فرار ہوگئے۔واقع کے بعد ڈاکو باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔واقع کے خلاف تاجر برادری اور شہریوں نے آج ہنگامی اجلاس طلب کرلیا۔

مزید خبریں :