پاکستان
09 دسمبر ، 2012

گلگت بلتستان میں کہیں برف باری تو کہیں موسم ابر آلود

گلگت بلتستان میں کہیں برف باری تو کہیں موسم ابر آلود

اسلام آباد…گلگت بلتستان میں کہیں برف باری تو کہیں موسم ابر آلود ہے۔سردی کی آمد کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کی طلب بھی بڑھ گئی ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں موسم خشک اور سرد ہے۔غذر اور گردنواح میں 2روز کی بارش اور پہاڑوں پر برف باری کا سلسلہ تھم گیا ہے تاہم جزوی طور پر موسم ابر آلود ہے۔سردی میں اضافے کے ساتھ ہی جلانے کی لکڑی کی طلب اور قیمت دونوں میں اضافہ ہوا ہے۔دیامر کے نانگا پربت اور نیاٹ ویلی سمیت بالائی علاقوں میں پہاڑوں پر برف باری جاری ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم درجہ حرارت پاراچنار اور قلات میں منفی 4رکارڈ کیاگیا۔مالاکنڈ اور ہزارہ ڈویژن کے بالائی علاقوں میں موسم جزوی طورپر آبر آلود ہے۔

مزید خبریں :