Time 24 دسمبر ، 2022
پاکستان

باجوہ ٹیکس معلومات کیس: ریمانڈ مکمل ہونے پر ملزمان کو عدالت میں پیش نہ کیاجاسکا

 
عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالماجد قاضی عدالت سے روانہ ہوگئے— فوٹو:فائل
عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالماجد قاضی عدالت سے روانہ ہوگئے— فوٹو:فائل

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ کی ٹیکس معلومات لیک کرنے کے کیس میں گرفتار 3ملزمان کو دو روزہ جسمانی ریمانڈمکمل ہونے پر عدالت میں پیش نہ کیا جاسکا۔

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کو اسلام آباد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں تینوں ملزمان کو جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر آج عدالتی اوقات میں پیش کرنا تھا تاہم صبح ساڑھے 8 سے ساڑھے 3 بجے تک عدالتی اوقات کار میں ملزمان کو پیش نہ کیا گیا۔

عدالتی وقت ختم ہونے کے بعد ڈیوٹی مجسٹریٹ عبدالماجد قاضی عدالت سے روانہ ہوگئے۔

گرفتار ملزمان میں شہزاد نیاز، ارشد علی اور عدیل اشرف شامل ہیں اور ملزمان کے خلاف جنرل ریٹائرڈ قمر جاوید باجوہ فیملی کا ایف بی آر ڈیٹا لیک کرنے کا کیس ہے۔

مزید خبریں :