دنیا
Time 24 دسمبر ، 2022

کانگریس کی یاترا نئی دہلی میں داخل، راہول گاندھی کی نظام الدین اولیا کےمزار پر حاضری

فوٹو: بھارتی میڈیا
فوٹو: بھارتی میڈیا

بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی بھارت جوڑویاترا دارالحکومت نئی دہلی پہنچ گئی، راہول گاندھی نےصوفی بزرگ حضرت نظام الدین اولیا کے مزار پر حاضری دی۔

نئی دہلی میں بھارت جوڑویاترا کے پہنچنے پرکانگریس نے جشن منایا،کانگریس کی بھارت  جوڑویاترا 108دن بعد نئی دہلی پہنچی ہے، یاترا کے نئی دہلی پہنچنے پر سونیا گاندھی بھی کچھ دیرکے لیے یاترا میں شریک ہوئیں۔

نئی دہلی میں یاترا کے پہنچنے پرکانگریس کے ہزاروں کارکن شریک ہوئے، اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے راہول گاندھی کا کہنا تھا کہ ملک میں محبت ہے لیکن میڈیا اور بعض لوگ نفرت پھیلا رہے ہیں، یہ یاترا مہنگائی، بے روزگاری، خوف اور نفرت کے خلاف ہے، اس سفر میں امیر، غریب، کسان اور مزدور سب ہمارے ساتھ چل رہے ہیں، آر ایس ایس اور بی جے پی کی پوری پالیسی خوف پھیلانا ہے تاکہ وہ نفرت پھیلاکر سیاست چمکاسکیں۔

خیال رہے کہ بھارت جوڑویاترا کا آغاز 7 ستمبر کو تامل ناڈو سے ہوا تھا،کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا کا اختتام سری نگر (مقبوضہ کشمیر) میں ہوگا۔ 

مزید خبریں :