انٹرٹینمنٹ
09 دسمبر ، 2012

ودیا بالن اپنی شادی پر سنگیت کی تقریب میں رقص کریں گی

ودیا بالن اپنی شادی پر سنگیت کی تقریب میں رقص کریں گی

ممبئی …بالی وڈ میں خبریں گرم ہیں کہ ودیا بالن اپنی شادی پر سنگیت کی تقریب میں خود بھی رقص کریں گی۔بالی وڈ اسٹار ودیا بالن کی شادی 14 دسمبر کو ہوگی۔دلہن ودیا اور دولہا سدھارتھ کے گھروالوں نے شادی کی تیاریاں مزیدتیز کردی ہیں۔ودیاکی شادی پرسنگیت 11 دسمبر کوہو گا، جس میں فیملی اور فلم انڈسٹری کے قریبی دوست ہی شرکت کریں گے۔سننے میں آرہا ہے کہ ڈرٹی پکچر کی ”سلک“ اپنے سنگیت پر خود بھی پرفارم کریں گی، وہ بھی ہٹ نمبر "اولالا، اولا لا "پر۔ لیکن اس کے لیے دلہن بیگم کو ریہرسل کا وقت نہیں مل پارہا۔

مزید خبریں :