دنیا
16 جنوری ، 2012

چین اورسعودی عرب کے درمیان جوہری توانائی میں تعاون کامعاہدہ

چین اورسعودی عرب کے درمیان جوہری توانائی میں تعاون کامعاہدہ

ریاض … سعودی عرب اور چین نے پر امن مقاصد کیلئے ایٹمی توانائی کی ترقی اور استعمال میں تعاون کے معاہدے پر دستخط کئے ہیں۔سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہونے والے معاہدے سے سعودی عرب کی توانائی کی بڑھتی ہوئی ضروریات پوری کر نے میں مدد ملے گی۔معاہدے پر سعودی عرب کی طرف سے کنگ عبداللہ سٹی آف اٹامک اینڈ ری نیوایبل انرجی کے صدر ہاشم عبد اللہ یمنی نے دستخط کئے۔معاہدے پر دستخط کی تقریب میں خادم حرمین الشریفین شاہ عبد اللہ اور چین کے وزیر اعظم وین جیا باوٴ اور دونوں ملکوں کے اعلیٰ حکام بھی موجود تھے۔سعودی عرب کے سرکاری ذرائع کے مطابق معاہدے سے سعودی عرب اور چین کے درمیان سائنس ،ٹیکنالوجی اور اقتصادی تعاون میں لیگل فریم ورک قائم ہوگا۔دونوں ملکوں نے نیوکلیئر سیفٹی اور ماحول کے تحفظ کا بھی اعادہ کیا۔

مزید خبریں :