31 دسمبر ، 2022
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 2 روز کے پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
کمشنر کراچی کی جانب سے جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں 31 دسمبر سے یکم جنوری تک ڈبل سواری پر پابندی ہو گی۔
کمشنر کراچی اقبال میمن نے سال نو کے موقع پر سی ویو اور دیگر تفریحی مقامات کو کھلا رکھنے کی ہدایت کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 2383 پولیس اہلکاروں کو سی وی پر تعینات کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ اس سے قبل ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا نے ایک بیان میں کہا تھا کہ سال نو پر سی ویو عوام کے لیے کھلا رہے گا لیکن سال نو پر ہوائی فائرنگ کرنے والوں پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہو گا۔