Time 29 دسمبر ، 2022
پاکستان

سال نوکا جشن: سی ویو کھلا رکھنےکا اعلان، ہوائی فائرنگ پر اقدام قتل کا مقدمہ ہوگا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سال نو کے موقع پر پولیس کی جانب سے سی ویو ساحل کھلا رکھنےکا اعلان کیا گیا ہے۔

سینیئر سپرنٹنڈنٹ پولیس ساؤتھ اسد علی رضا نے شہریوں کو خوشخبری سنائی ہےکہ نئے سال کی آمد پر سی ویو کھلا رہےگا، شہری اپنے من پسند تفریحی مقام سی ویوپر آکر نئے سال کا جشن مناسکتے ہیں۔

 ایس ایس پی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی کے غیر معمولی اقدامات کیے جا رہے ہیں، ڈھائی ہزار سے زائد پولیس کے جوان سی ویو  اور اطراف میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے، شہری قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے نئے سال کاجشن منائیں، لیکن ہلڑ بازی کی اجازت نہیں ہوگی۔

 ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن ہوگا، اقدام قتل کا مقدمہ درج کریں گے،  ون ویلنگ اور خطرناک انداز میں ڈرائیونگ کرنے کی اجازت بھی نہیں ہوگی، شہریوں کے تحفظ کے لیے ساحل پر ماؤنٹڈ پولیس اور سڑکوں پر شاہین فورس کے جوان تعینات ہوں گے، ڈیڑھ سو لیڈی کانسٹیبلز بھی نیو ایئر نائٹ پر سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گی۔

ایس ایس پی ساؤتھ کا کہنا ہےکہ 31 دسمبر کو شب 10 بجے کے بعد سے سی ویو سے ملحقہ شاہراہوں کو ون وے کردیا جائےگا،  شہری سی ویو پر غیر ضروری آتش بازی سے گریز کریں۔

مزید خبریں :