Time 31 دسمبر ، 2022
پاکستان

پی ٹی آئی نے بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہین عدالت کی درخواست جمع کرا دی

گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا—فوٹو: فائل
گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا—فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات نہ کرانے پرتوہینِ عدالت کی درخواست اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرا دی۔

علی نواز اعوان نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں توہین عدالت درخواست جمع کرائی جس میں کہا گیا ہے کہ اسلام آباد میں آج بلدیاتی انتخابات کرانے کے فیصلے پر عمل درآمد نہیں ہوا۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی پر ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے۔

توہین عدالت کی درخواست میں سیکرٹری داخلہ، سیکرٹری کابینہ اور الیکشن کمیشن کو فریق بنایا گیا ہے۔ 

خیال رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو آج (31 دسمبر) کو وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کا حکم دیا تھا تاہم وفاقی حکومت نے الیکشن کمیشن کو سکیورٹی فراہم کرنے سے معذرت کر لی تھی اور الیکشن عملہ بھی فوری دستیاب نہیں تھا جس کے باعث آج عدالتی حکم پر انتخابات نہیں ہوسکے۔

مزید خبریں :