01 جنوری ، 2023
کراچی میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے روک لیا۔
اسٹریٹ کرائم سے متاثرہ خاتون نے مراد علی شاہ کو روک کر کہا کہ آپ میرے وزیر اعلیٰ ہیں، میری بات سنیں، مجھے بدھ کے روز یہاں لوٹ لیا گیا، میری کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔
متاثرہ خاتون نے کہا کہ کوئی ان کی شکایت درج نہیں کر رہا، میں اکیلی کمانے والی ہوں۔
وزیراعلیٰ سندھ نے انتظامیہ کو خاتون کی مدد کرنے کی ہدایت کر دی جبکہ مرتضی وہاب نے ایس پی گلشن کو خاتون کی مدد کی ہدایت کر دی۔