Time 02 جنوری ، 2023
پاکستان

پی ٹی آئی کے بیشتر ارکان دوسری پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں: ناصر موسیٰ زئی کا دعویٰ

تحریک انصاف کے 50 فیصد قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان استعفیٰ نہیں دینا چاہتے: پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے رکن کا دعویٰ— فوٹو: فائل
تحریک انصاف کے 50 فیصد قومی و صوبائی اسمبلی کے ارکان استعفیٰ نہیں دینا چاہتے: پی ٹی آئی کو خیرباد کہنے والے رکن کا دعویٰ— فوٹو: فائل

پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرنے والے رکن قومی اسمبلی ناصر موسیٰ زئی نے بڑا دعویٰ کیا ہے۔

جیو نیوز سے گفتگو میں ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھاکہ تحریک انصاف کے 50 فیصد اراکین استعفیٰ نہیں دینا چاہتے، دوسری پارٹیوں میں جانا چاہتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سبز باغ دکھائے، محسنوں پر خودکش حملہ کیا، اسد قیصر نے پارٹی نہ چھوڑنے کے لیے رابطہ کیا ہے۔

ناصر موسیٰ زئی کا کہنا تھاکہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اسمبلی تحلیل کے حق میں نہیں۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ خیبرپختونخوا کے وزیراعلیٰ محمود خان نے دو روز قبل مجھے واٹس ایپ پر تھریٹ الرٹ کے حوالے سے آگاہ کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ناصر موسیٰ زئی نے مولانا فضل الرحمان کے بھائی سے ملاقات کی اور  جلد جے یو آ ئی میں شمولیت کااعلان کیا۔

مزید خبریں :