Time 03 جنوری ، 2023
پاکستان

ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 23 ارب روپے مالیت کی اراضی واگزار

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

لاہور: ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی 23 ارب روپے مالیت کی 3500 ایکٹر اراضی واگزار کروالی گئی۔

اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ کے لیے قائم ون مین کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر شعیب سڈل اور چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ حبیب الرحمان گیلانی نے لاہور میں مشترکہ پریس کانفرنس کی ۔

حبیب الرحمان گیلانی کا کہنا تھاکہ ون مین کمیشن کی بدولت اربوں روپے مالیت کی پراپرٹی واگزار کروائی ہے جو ایک ریکارڈ ہے۔

حبیب الرحمان گیلانی نےکہا کہ ون مین کمیشن کی بدولت اسٹیک ہولڈرز  تک رسائی آسان ہوگئی ہے، اسٹیک ہولڈرز  بھی ون مین کمیشن کے ذریعے ایک دوسرے سے رابطے میں ہیں۔

ون مین کمیشن کے سربراہ شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے منارٹی رائٹس پر ون مین کمیشن بنایا تھا، سپریم کورٹ کے احکامات کے مطابق اقلیتوں کی املاک کا آڈٹ کیا گیا، متروکہ وقف املاک بورڈ اور ایف آئی اے بھی کمیشن کا حصہ ہیں، متروکہ وقف املاک بورڈ کی 23 ارب روپےکی قبضہ کی ہوئی زمین واگزار کروائی گئی ہے، 65 کروڑ روپےکرایہ بھی وصول کیا گیا۔

شعیب سڈل کا کہنا تھا کہ بہت مشکل کام ہے جسے مرحلہ وار کیا جا رہا ہے۔

مزید خبریں :