03 جنوری ، 2023
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن مزید چینی برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں چینی برآمد کرنے کی منظوری دی گئی۔
ای سی سی پہلے ہی ایک لاکھ ٹن چینی برآمد کرنے کی اجازت دے چکی ہے۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے پی ایس او کو 10 ارب روپے کا بیل آؤٹ پیکیج دینے اور افغانستان میں پاکستان کے زیر انتظام اسپتالوں کو ایک ارب روپے جاری کرنے کی منظوری دی۔
ای سی سی نے پنجاب میں کھاد کے دو کارخانوں کو تین جنوری سے ایل این جی سپلائی روکنے کی بھی منظوری دی۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی نے درآمدی یوریا کی قیمتوں کے تعین کے حوالے سے وزارت صنعت و پیداوار کی سمری مؤخر کردی۔