Time 04 جنوری ، 2023
پاکستان

جہانگیر اور علی ترین پر منی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی: ایف آئی اے کا مقدمہ داخل دفتر کرنے کا فیصلہ

ایف آئی اے نے جہانگیرترین اور علی ترین پر7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے— فوٹو: فائل
ایف آئی اے نے جہانگیرترین اور علی ترین پر7 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے— فوٹو: فائل

وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کے خلاف مقدمہ داخلِ دفتر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ایف آئی اے نے جہانگیرترین اور علی ترین پر7  ارب روپے کی منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف آئی اےکی تحقیقات میں جہانگیرترین اور علی ترین پرمنی لانڈرنگ ثابت نہیں ہوئی جس کے بعد مقدمہ داخل دفترکرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع نے بتایا کہ یف آئی اےجلد اخراج مقدمہ کیلئے متعلقہ مجسٹریٹ سے رجوع کرے گی۔

مزید خبریں :