Time 05 جنوری ، 2023
کھیل

کراچی ٹیسٹ: فاسٹ بولر میر حمزہ اپنی کارکردگی سے ناخوش

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

پاکستان ٹیم کے فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہے کہ کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز  نائٹ واچ مین کی ذمہ داری پوری نہیں کرسکا۔

کراچی ٹیسٹ کے چوتھے روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 5 کھلاڑی آؤٹ 277 رنز پر ڈکلیئرکردی، پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 319 رنز کا ہدف ملا ہے۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے چوتھے روز کھیل کے اختتام پر بغیر کوئی رن بنائے دو وکٹیں گنوادی ہیں، پاکستان کو پہلا نقصان عبداللہ شفیق کی صورت میں ہوا جو بغیر کوئی رن بنائے ٹم ساؤتھی کی گیند پر بولڈ ہوگئے۔

پاکستانی کی دوسری وکٹ بھی صفر پر ہی گری جب نائٹ واچ مین میر حمزہ بغیر کوئی رن بنائے اش سودھی کی گیند پر کلین بولڈ ہوگئے۔

 چوتھے روز کھیل کے اختتام پر میر حمزہ نے جیونیوز سے  خصوصی گفتگو کی اور اپنی غلطی مانتے ہوئے کہا کہ میں نائٹ واچ مین کی ذمہ داری پوری نہیں کر سکا۔ 

اس کے علاوہ انہوں نے تسلیم کیا کہ وہ بولنگ میں بھی ٹیم کیلئے اچھے نتائج نہیں لا سکے ۔

تاہم میر حمزہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ دیکھاجائے تو ابھی صرف ایک مین بیٹر آؤٹ ہوا ہے، ہماری لمبی بیٹنگ لائن ہے امید ہے سب اچھا ہوگا۔

واضح رہے کہ  فاسٹ بولر میر حمزہ 4 سال بعد ٹیم میں واپس آئے ہیں۔

مزید خبریں :