Time 26 دسمبر ، 2022
کھیل

ٹیم کی پرفارمنس پر کپتان ذمہ دار نہیں: میر حمزہ

 
بابر کے ساتھ ہم نے انڈر 19 بھی کھیلا ہے اور پاکستان A ٹیم کے کئی ٹورز کیے ہیں، بابر اس وقت بھی کپتان /تھے: نجی میڈیا کو انٹرویو/ فائل فوٹو
بابر کے ساتھ ہم نے انڈر 19 بھی کھیلا ہے اور پاکستان A ٹیم کے کئی ٹورز کیے ہیں، بابر اس وقت بھی کپتان /تھے: نجی میڈیا کو انٹرویو/ فائل فوٹو

4 سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں  واپس آنے والے  فاسٹ بولر میر حمزہ کا کہنا ہےکہ وہ کپتان بابر اعظم  کی کپتانی میں پہلے بھی کھیل چکے ہیں ، بابر ٹیم کو لے کر چلتا ہے۔

سوشل میڈیا پر  فاسٹ بولر میر حمزہ کا ایک  انٹرویو وائرل ہورہا ہے جس میں  انہوں نے بابر اعظم کی کپتانی کے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بابر کے ساتھ ہم نے انڈر 19 بھی کھیلا ہے اور پاکستان A ٹیم کے کئی ٹورز کیے ہیں، بابر اس وقت بھی کپتان تھے۔

انہوں نے کہا کہ میرا خیال ہے بابر کو میری بولنگ کا بھی پتا ہے اور  میں بھی بابر کو جانتا ہوں، ہماری انڈر اسٹینڈنگ انڈر 19 ورلڈکپ سے بنی ہوئی ہے، مجھے بابر کی کپتانی اور بابر کو میری بولنگ پر بھروسہ ہے اور ایسا ابھی نہیں شروع سے ہے، بابر  مجھے کہتے تھے آپ کو جیسے بھی فیلڈنگ چاہیے جہاں  گیند  کرنی ہے آپ کھلے دل سے کریں، میں آپ کے پیچھے کھڑا ہوں۔

میر حمزہ نے بابر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ  اگر یہ اعتماد  کسی کھلاڑی  کو کپتان سے مل جائے تو کھلاڑی کی پرفارمنس میں لازمی فرق آتا ہے،  میں نے بابر کی کپتانی کو انجوائے کیا کیونکہ بابر ٹیم کو لے کر چلتاہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ پہلے بھی کہہ چکا ہوں کہ ٹیم کی پرفارمنس کی وجہ آپ کسی کپتان کو الزام نہیں دے سکتے، ٹیم کے اندر کا ماحول کیا ہے وہ ایک پلیئر ہی جانتا ہے کیوں کہ  ایک کھلاڑی ہی بتا سکتا ہے کہ کپتان اور مینجمنٹ کیسی ہے۔

فاسٹ بولر نے مزید کہا کہ بابر پہلے بھی ٹیم کو ساتھ کر چل رہا تھا اور اچھے ماحول میں لے کر چل رہا تھا جو کہ بہت بڑی بات ہے۔


مزید خبریں :