Time 06 جنوری ، 2023
پاکستان

رحیم یار خان میں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی جان لے لی

مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کیا،لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا— فوٹو: فائل
مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کیا،لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا— فوٹو: فائل

رحیم یار خان میں محکمہ صحت کی مبینہ غفلت نے ایک ہی خاندان کے 12افراد کی جان لے لی۔

رحیم یار خان کے نواحی علاقے رکن پور میں دو ہفتوں کےدوران بخار سے 6 بچوں اور 4 خواتین سمیت 12افراد انتقال کرگئے۔

مقامی لیڈی ہیلتھ ورکر نے محکمہ صحت کےضلعی افسران کوصورتحال سے آگاہ کیا،لیکن کسی پر کوئی اثر نہ ہوا۔

میڈیا پر خبرنشر ہونے پرانتظامیہ، محکمہ صحت اور شیخ زاید اسپتال کے ڈاکٹرز حرکت میں آئے اور ٹیمیں رکن پور روانہ کی گئیں جہاں معلوم ہوا کہ لوگوں کی ہلاکتیں گردن توڑ بخار کی وجہ سےہوئیں۔

محکمہ صحت کے ذرائع کے مطابق بنیادی صحت کے مرکز میں تشخیص اور اخلاقیات کا فقدان ہے۔

ورثا نے محکمہ صحت کے ذمہ داروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔

گردن توڑ بخار کوئی نئی یا پر اسرار بیماری نہیں لیکن محض بخار میں ایک ہی خاندان کے 12 افراد کی ہلاکت نے محکمہ صحت کی کارکردگی، بروقت تشخیص کے فقدان اور دیہی علاقوں میں بنیادی صحت کی سہولتوں پر سوالیہ نشانات کھڑے کردیےہیں۔ 

مزید خبریں :