پاکستان
10 دسمبر ، 2012

پریڈی تھانے کے قریب بنددکان پر کریکر حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پریڈی تھانے کے قریب بنددکان پر کریکر حملے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

کراچی …کراچی جنوبی کے علاقے پریڈی تھانے کے قریب دکان پر ہونے والے دستی بم یا کریکر حملے سے کسی جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی رات گئے تک اطلاع موصول نہیں ہوئی تھی۔اس سلسلے میں مقامی انتظامیہ نے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا تھا تاکہ مزید نقصان سے بچا جاسکے۔سوا گیارہ بجے کے قریب الہلال آٹو پارٹس کی بند دکان پر دستی بم یا کریکر سے حملہ کیا گیا تھا۔اس حوالے سے جیونیوز کے طلحہٰ ہاشمی نے بتایا کہ نامعلوم افراد نے بند دکان پر حملہ کیاتھا ،انھوں نے کہا کہ کریکر حملے سے دکان کی شٹر کو نقصان پہنچا ہے۔پولیس کے مطابق بظاہر یہ بھتہ خوروں کی کارروائی ہوسکتی ہے جنھوں نے دکان والے کو ہراساں کرنے کے لیے ایسا کیا ہے۔پولیس مزید تفتیش کررہی ہے۔

مزید خبریں :