,
Time 07 جنوری ، 2023
پاکستان

گلشن اقبال کےکوچنگ سینٹر میں طالبعلم کا قتل، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے

کراچی کے علاقے گلشن اقبال کےکوچنگ سینٹر میں فائرنگ سےطالب علم کو ہلاک کرنے والے ملزمان کو گرفتارنہیں کیا جاسکا۔

واقعے کا مقدمہ درج ہوگیا ہے، والد کی مدعیت میں درج ایف آئی آرکے مطابق دو روز قبل بیٹےکا جھگڑا ہوا تھا لیکن صلح ہوگئی تھی،کوچنگ کی دوسری منزل پر طلحہ اور نعمان نامی نوجوان آئے اور فائرنگ کی، مقتول احسان کی عمر 19 سال تھی اور وہ گیارہویں جماعت کا طالبعلم تھا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال 13 ڈی کے کوچنگ سینٹر میں گیارہویں جماعت کے احسن کو ساتھی طالبعلم نے گزشتہ روز بے دردی سے قتل کردیا۔ لاڈلے بیٹے کی ناگہانی موت اہل خانہ پر قیامت بن کر ٹوٹ پڑی ہے۔

احسن علی چھ بہن بھائیوں میں تیسرے نمبر  پر تھا۔ احسن کے دوستوں نے جیو نیوز کو بتایا کہ احسن ایک ہونہار اور پڑھنے لکھنے والا طالب علم تھا۔

اہلخانہ کا کہنا ہے کہ احسن کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، وہ ایک نہایت شریف اور نمازی لڑکا تھا۔۔

دوسری جانب احسن علی کے قتل کا مقدمہ گلشن اقبال تھانے میں والد کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے۔

مقتول احسن کے لواحقین کا کہنا ہے کہ پولیس کو تمام شواہد فراہم کردیے گئے ہیں اور اب وہ صرف انصاف کے منتظر ہیں ۔

مزید خبریں :