08 جنوری ، 2023
کراچی: دو روز قبل سی ویو کے پاس سمندر میں ڈوبنے والی لڑکی کی لاش مل گئی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ دو روز قبل ساحل سمندر کے قریب سے لڑکی کا بیگ ملا تھا جس سے اس کی شناخت ممکن ہو سکی تھی، اب لڑکی کی لاش بھی مل گئی ہے، تفتیش جاری ہے اور واقعے کا مختلف پہلووں سے جائزہ لے رہے ہیں۔
دوسری جانب لڑکی کے والد کی مدعیت میں ساحل تھانے میں مقدمہ بھی درج کر لیا گیا ہے۔
لڑکی کے والد نے بتایا کہ بیٹی جمعہ کو گھر سے ویٹرنری اسپتال گئی تھی جہاں وہ نوکری کرتی تھی، بیٹی کے ساتھ جنسی زیادتی ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ویٹرنری اسپتال کے مالک اور ایک خاتون ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ابتدائی طور پر لگتا ہےکہ لڑکی نے ذہنی دباؤ میں آکر خود کشی کی۔
پولیس کے مطابق لڑکی کا پوسٹ مارٹم جناح اسپتال میں ہو گا جس کے بعد حتمی طور پر کچھ بتایا جا سکے گا۔