07 جنوری ، 2023
کراچی: سی ویو کے ساحل پر ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش تاحال جاری ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق سی ویو دو دریا پرگزشتہ روز ڈوبنے والی لڑکی کی تلاش جاری ہے اور گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن روک دیا گیا تھا۔
پولیس کا کہنا ہےکہ لڑکی کی سمندر میں چھلانگ لگانے کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے، ڈوبنے کے مقام سےلڑکی کا پرس ملا تھا، پرس میں موجود دستاویزات کے ذریعے اہلخانہ سے رابطہ کیا گیا۔
پولیس کا بتانا ہےکہ لڑکی کے چچا کی موجودگی میں تلاش کا عمل جاری ہے، واقعہ خودکشی ہے یا کچھ اور تحقیقات جاری ہیں۔