کھیل
Time 08 جنوری ، 2023

ویڈیو: نیوزی لینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز کیلئے پاکستانی ٹیم کا فوٹو شوٹ مکمل

فوٹو شوٹ میں حارث رؤف سمیت کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، سلمان آغا، کامران غلام ، محمد حسنین اور امام الحق سمیت دیگر شامل تھے__فوٹو: اسکرین گریب
فوٹو شوٹ میں حارث رؤف سمیت کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، سلمان آغا، کامران غلام ، محمد حسنین اور امام الحق سمیت دیگر شامل تھے__فوٹو: اسکرین گریب

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ اسکواڈ کے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ مکمل کر لیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر کھلاڑیوں کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو شیئر کی ہے۔

اس موقع پر اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے ہنسی مذاق بھی کیا اور مختلف پوز دے کر تصویریں کھنچوائیں۔

فوٹو شوٹ میں حارث رؤف سمیت کپتان بابر اعظم، نسیم شاہ، وسیم جونیئر، سلمان آغا، کامران غلام ، محمد حسنین اور امام الحق سمیت دیگر شامل تھے۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ون ڈے میچز 9، 11 اور 13 جنوری کو کراچی میں شیڈول ہیں۔

مزید خبریں :