Time 09 جنوری ، 2023
پاکستان

کراچی میں سی ویو پر مبینہ طور پر ڈوبنے والی لڑکی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا

فوٹو: فائل
فوٹو: فائل

کراچی میں سی ویو پر مبینہ طور پر ڈوبنے والی لڑکی کے کیس میں نیا موڑ سامنے آگیا ہے۔ 

جمعے کے روز گمشدگی کے بعد گذشتہ صبح لاش ملنے پر  ابتدائی تحقیقات میں میڈیکو لیگل آفیسر  (ایم ایل او) نے لاش کو دو روز کے بجائے چند گھنٹے پرانی قرار دے دیا۔

پولیس کے مطابق لڑکی کی تلاش ون فائیو پر شکایت کے بعد شروع کی تھی، اطلاع دینے والے نے دعویٰ کیا تھا کہ اُس نے لڑکی کو سمندر میں چھلانگ لگاتے دیکھا تھا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اطلاع دینے والے شخص کے  بیانات میں تضاد کے بعد اسے بھی شاملِ تفتیش کرلیا گیا ہے۔

اس سےقبل پولیس لڑکی کی گم شدگی کے مقدمے میں نجی اسپتال کے مالک ویٹرنری ڈاکٹر سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرچکی ہے۔

مزید خبریں :