Time 11 جنوری ، 2023
کھیل

پاکستان کے سابق کرکٹرز کتنی پنشن حاصل کرتے ہیں؟ تفصیلات آگئیں

پاکستان کرکٹ بورڈ ویلفیئر  پالیسی کے تحت پنشن دیتا ہے، پنشن کی مد میں سابق کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں— فوٹو: فائل
پاکستان کرکٹ بورڈ ویلفیئر پالیسی کے تحت پنشن دیتا ہے، پنشن کی مد میں سابق کرکٹرز کو 92 لاکھ 76 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں— فوٹو: فائل

لاہور : سابق ٹیسٹ کرکٹرز کتنی پنشن حاصل کرتے ہیں اس کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ  ویلفیئر  پالیسی کے تحت پنشن دیتا ہے، پنشن کی مد میں سابق کرکٹرز کو  92 لاکھ 76  ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔

مجموعی طور پر 63 سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو  پنشن دی جاتی ہے، 60 برس سے زائد عمر کے سابق ٹیسٹ کرکٹرز کو ٹیسٹ میچز کے حساب سے پنشن دی جاتی ہے، رمیز راجہ کے شامل ہونے سے تعداد 64 ہو جائے گی۔

فوٹو: جیو نیوز
فوٹو: جیو نیوز

24 کرکٹرز کو ایک  لاکھ 54 ہزار روپے کے حساب سے ماہانہ پنشن دی جاتی ہے، 7 سابق کرکٹرز کو  ایک لاکھ 48 ہزار پاکستانی روپے دیے جاتے ہیں جبکہ 32 کرکٹرز کو ایک لاکھ 42 ہزار روپے ماہانہ دیے جاتے ہیں۔

سابق ٹیسٹ کرکٹر اور سابق وزیر اعظم عمران خان بھی پنشن حاصل کرنے والوں میں شامل ہیں۔

مزید خبریں :