پاکستان
11 دسمبر ، 2012

انتخابات کا اعلان پہلے صدر کریں گے،وزیر قانون فاروق نائیک

انتخابات کا اعلان پہلے صدر کریں گے،وزیر قانون فاروق نائیک

اسلام آباد…وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ ملک میں عام انتخابات کا اعلان پہلے صدر آصف علی زرداری کریں گے جس کے بعد الیکشن کمیشن باقاعدہ انتخابات کااعلان کریگا، اسلام آباد میں خصوصی گفتگو میں وفاقی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ عوامی نمائندگی ایکٹ1976کی شق11کے تحت انتخابات کااعلان صدرکرینگے،صدرکے اعلان کے بعدالیکشن کمیشن انتخابات کااعلان کریگا۔فیئرٹرائل بل2012اگلے ہفتے پارلیمنٹ میں پیش کردینگے،بل کابائیکاٹ نہیں کیا گیا ہے ،اکثریت نے بل کی شقیں قائمہ کمیٹی میں منظورکر لی ہیں ۔بل کے تحت دہشتگردی کی نشاندہی کے درخواست دہندہ5ادارے ہونگے، درخواست سربراہ کی منظوری سے متعلقہ صوبے کی ہائیکورٹ میں جائیگی،جج فیصلہ کرینگے کہ نشاندہی والے شخص کی نگرانی ،معلومات تک رسائی ہوگی یانہیں،دہشتگردی میں ملوث شخص کے ایس ایم ایس،ای میلزاورآوازکاتجزیہ ہوگا،وفاقی حکومت اس کام کیلئے اہل ایک ادارے کانوٹی فکیشن جاری کریگی،فون کالز،ایس ایم ایس،ای میلزاورآوازسے متعلق ثبوت قابل قبول تصورہونگے،دہشتگردی پرآئی ایس آئی،ایم آئی،آئی بی،ایف آئی اے نشاندہی کی درخواست دینگے۔

مزید خبریں :