Time 14 جنوری ، 2023
پاکستان

اسمبلی توڑنے کےعمل کا حصہ نہیں بنوں گا: گورنر پنجاب

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں— فوٹو: فائل
گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں— فوٹو: فائل

گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے کہا ہے کہ میں نے فیصلہ کیا ہےاسمبلی توڑنے کےعمل کا حصہ نہیں بنوں گا۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ ایسا کرنے سے آئینی عمل میں کسی قسم کی رکاوٹ کا اندیشہ نہیں، آئین، قانون میں وضاحت کےساتھ تمام معاملات کے آگے بڑھنے کا راستہ موجود ہے۔

ان خیالات کا اظہار گورنر پنجاب نے جیونیوز سے بات چیت میں کیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ شب وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہیٰ نے اسمبلی توڑنے کی سمری گورنر کو بھیجی تھی، گورنر نے اب تک وزيراعلیٰ کی بھیجی گئی سمری پر دستخط نہیں کیے تاہم اسمبلی پھر بھی تحلیل ہوجائے گی ، سمری کو بھیجے گئے دو دن کی آئینی مدت رات 10 بجے تمام ہوتے ہی پنجاب اسمبلی تحلیل ہوجائے گی۔

مزید خبریں :