15 جنوری ، 2023
آسٹریلیا ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کےخلاف پہلے ون ڈےکےلیےمکمل تیار ہوں۔
آسٹریلوی کپتان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں 6 ماہ کی بریک کے بعد کرکٹ میں واپس آئی ہوں ،میرے لیےیہ بریک بہت اچھی رہی ہے،اب میرا فوکس کرکٹ پر ہے۔
میگ لیننگ کا کہنا ہے کہ مجھے ابھی اپنے کیریئر میں بہت کچھ حاصل کرنا ہے، اپنے مستقبل کا علم نہیں، میں جتنا کھیل سکتی ہوں کھیلوں گی۔
خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا ویمن ٹیموں کےدرمیان پہلا ون ڈے میچ کل برسبین میں کھیلا جائےگا۔