12 دسمبر ، 2012
لندن… لندن میں مشہور پاپ بینڈ اسپائس گرلز کے نئے البم لانچ کرنے کی تقریب ہوئی، بینڈ کے پانچوں ممبرز کی شرکت نے ماحول کو دیر تک گرمائے رکھا۔لندن کے پکاڈلی تھیٹر میں اسپائس گرلز کے نئے میوزک البم ویوا فار ایور 'Viva Forever'کی افتتاحی تقریب ہوئی۔اس موقع پر وکٹوریا بیکم سمیت بینڈ کی تمام ممبرز اسٹیج پر موجود رہیں۔اور شو میں آنے والے لوگوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔ شو کے بعد اسپائس گرلز کے نئے البم کی خوشی میں جشن کا اہتمام کیا گیا جس میں سوائے وکٹوریا بیکم کے تمام ہی بینڈ ممبرز موجود تھیں۔ ویوا فار ایور کے گانے اسپائس گرلز کی زندگی کی کہانی پر مبنی ہیں اور امید کی جارہی ہے کہ گذشتہ البمز کی طرح یہ البم بھی خوب ہی کامیاب رہے گا۔